
شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،قتل اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
پریس ریلیز
پی آر او انویسٹی گیشن ونگ لاہور
شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،قتل اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
17 جون 2023
شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ممتاز گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دور ان اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عدنان کو گرفتارکر لیا ہے۔ ملزم نے 4 ماہ قبل قرض کی قسط ادا نہ کرنے پر خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم ہربنس پورہ پولیس کو بھی قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔