خطے میں امن ہوگا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھے گی. شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کی کوششیں دنیا جانتی ہے، خطے میں امن ہوگا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھے گی، جامع مذاکرات کے علاوہ افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سالہا سال سے یہی کہتا آرہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اب یہ بات سب کو ذہن نشین ہو چکی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے، ایسا کرنا آسان نہیں یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل میری ترک وزیر خارجہ کیساتھ اچھی نشست رہی، استنبول کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، آج میری افغان صدر اور افغان وزیرخارجہ کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔
Advertisements