• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی.شاہد خاقان

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نظام کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں، براڈ شیٹ سکینڈل کی فائلیں غائب ہو رہی ہیں، کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے ؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ہم خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، کسی بھی ملک میں کورونا ویکسین بیچنے کی اجازت نہیں، حکومت نے خود ویکسین نہیں خریدی، نجی شعبوں کو ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی۔
    شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کے لئے بنی تھی اور آج بھی وہی کام کر رہی ہے۔

    Advertisements
    108 مناظر