• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حفیظ شیخ عہدے سے فارغ، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ

    وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ان کی جگہ حماد اظہر لیں گے

    سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ وہ عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے چلیں گے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹانے کی بڑی وجہ مہنگائی ہے،حفیظ شیخ کو ہٹانے کا مقصد یہ تھا کہ وزیراعظم صاحب کو غریبوں کی فکر رہتی ہے اور مہنگائی ہو گئی تھی ان کے مستقبل کا کوئی علم نہیں۔ غریب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔

    95 مناظر