پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوچکیں: شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوچکیں، عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، پی ڈی ایم کا بکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے، میں یہیں ہوں، وزیر وزیر ہوتا ہے، چاہے اس وزارت میں ہو یا اس وزارت میں، اسمبلیوں میں آئیں، عمران خان ان سے نہیں جانے والا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔
Advertisements