
بادامی باغ میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اپنے بھائی اور2 شوٹرز سمیت گرفتار
پریس ریلیز
پی آر او انویسٹی گیشن ونگ لاہور
بادامی باغ میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اپنے بھائی اور2 شوٹرز سمیت گرفتار
شوہر مجھے بھائی اویس سے ملنے سے منع کرتا تھا، بھائی کیساتھ مل کر شوٹرز کی مدد سے قتل کروایا، بیوی کا اعتراف
03 جون 2023
بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردات میں ملوث مقتول کی بیوی کو اس کے بھائی اور 2 شوٹرز سمیت گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ رضوان خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوان احسن کے اندھے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی کو اس کے بھائی اور2 شوٹرز سمیت گرفتارکر لیا ہے۔ دوران تفتیش مقتول کی بیوی نے اعتراف کیا کہ میں نے بھائی کیساتھ مل کر شوٹرز کی مدد سے خاوند کو قتل کروایا، شوہر مجھے بھائی اویس سے ملنے سے منع کرتا تھا،اس لیے اسے کروایا۔ انچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ رضوان خاں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے اور02 شوٹرز شناخت پریڈ پر جیل میں بندہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ مقتول کے ورثاء کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بادامی باغ انویسٹی گیشن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔