• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک، عوام احتیاط کریں:وزیراعظم عمران خان کی اپیل

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ ایس او پیز پر عمل ہی اس سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ماسک کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال بارے عوام کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو میں اس عالمی وبا سے بچا رہا۔ سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جو کرنا چاہیے تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے۔ ماسک پہننے سے اس موذی مرض سے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں کہ ملک بند کر دیں۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کرکے ہم کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر برطانیہ سے آئی، اس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہمارے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔ ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

    Advertisements
    79 مناظر