مریم نواز کی طبیعت ناساز
نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ان کی سیاسی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ لیگی ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی طبیعت بھی ناساز ہے، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں جبکہ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کے قائدین صاحب فراش ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔
Advertisements