
کورونا کی تیسری لہر نے مزید 57 زندگیاں نگل لیں
کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار 447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے۔