
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کے بعد صوبائی حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طرف سے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد حکومت کی طرف سے لگائے گئے سمارٹ لاک ڈاؤن کو سیریس نہیں نہیں لیا جا رہا۔ جس کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہو گا۔ جس کا حتمی فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا جائے گا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری پیارکی زبان کونہیں سمجھ رہے پھرسختی کی زبان استعمال کرنا پڑے گی، کل سے سخت حکمت عملی واضح کرنے جارہے ہیں۔