کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائیگا: اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے، فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہو رہا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک اور مہلک ہے، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ سے آئی نئی کورونا کی قسم زیادہ خطرناک ہے، تیزی سے پھیلتی ہے، لوگوں کو اندازہ نہیں کورونا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ہے، وبا کا پھیلاؤ صرف پاکستان نہیں پورے خطے میں ہے، بھارت، بنگلادیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
Advertisements