• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کورونا کے مریضوں میں اضافہ: پنجاب کے ہسپتالوں کو مزید 124 وینٹی لیٹرز فراہم

    پنجاب میں کورونا وائرس کے انتہائی تشویشناک مریض بڑھنے لگے، این ڈی ایم اے نے پنجاب کے ہسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے۔
    11 ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے ہسپتالوں کو 70 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے۔ سر گنگارام ہسپتال میں 10، جناح ہسپتال میں 10، میو ہسپتال کو 14 وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے۔

    لاہور کے جنرل ہسپتال کو 20 اور سروسز ہسپتال کو 16 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ نشتر ہسپتال ملتان کو 18، ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو 8 وینٹی لیٹرز دئیے گئے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 95، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 355، خیبر پختونخوا میں 83 ہزار 630، بلوچستان میں 19 ہزار 453، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990، اسلام آباد میں 55 ہزار 56 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 ہزار 70 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 282 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 190، سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 342 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    Advertisements
    134 مناظر