• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم ختم ہوچکی، عوام ان کی دھینگا مشتی دیکھ رہے ہیں: فواد چودھری

    فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، عوام ان کی دھینگا مشتی دیکھ رہے ہیں، استعفوں کی نہیں، اب اصلاحات کی سیاست ہوگی، تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے۔
    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی الیکشن اصلاحات کی بات کی تھی، سینیٹ الیکشن کا جس طرح مذاق بنا سب کے سامنے ہے، اپوزیشن وزیراعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، انتخابی اصلاحات کی پیشکش پر ن لیگ آگے نہیں بڑھی، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہوچکی، اب تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 ڈھائی سال استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا اب آگے چلیں، استعفوں کی سیاست ختم، اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد سارا پیسہ لندن لے گئے، مریم نواز کی خواہشات پر پاکستان نہیں چلے گا، نواز شریف روز لندن کے نئے ریسٹورنٹ جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پر توجہ ڈالنی چاہیے، قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں، انتخابی اصلاحات کیلئے تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے، مذاکرات کی بات کرنے پر سمجھا جاتا ہے حکومت کمزور ہے، ن لیگ بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے۔

    86 مناظر