• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ‘کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر اتفاق کرلیا

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تفصیلی گفتگو کے بعد کیمبرج نے 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
    اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اے لیول اور اے ایس لیول کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے، اس حوالہ سے کیمبرج تفصیلات بعد میں فراہم کرے گا۔
    شفقت محمود نے طلبا کی امتحانات میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 76 ہزار 791 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 142، سندھ میں 4 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 260، اسلام آباد میں 555، بلوچستان میں 205، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 340 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    Advertisements
    100 مناظر