• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو 26 مارچ کے روز طلب کیا تھا، تاہم کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسے اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
    ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر مریم نواز شریف کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نیب ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو سیکیورٹی اقدامات جلد ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مریم نواز شریف کی پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان اور عوام سے ہے۔ نیب کا کسی سیاسی گروہ یا جماعت سے کسی قسم کاتعلق نہیں ہے۔ ایسے تمام اقدامات کی نفی کرتے ہیں جن میں ادارے کو دباؤ میں لانے کیلئے حربوں کا استعمال کیا جائے۔

    71 مناظر