• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ موخر

    سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو پولنگ موخر کر دی۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت کی۔ ن لیگی امیدوار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے ضمنی انتخابات کا مکمل نقشہ پیش کیا۔ جسٹس عمر عطابندیال نے سوال اٹھایا کہ پولنگ کے روز کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا ؟ کیا ایک امیدوار طاقتور تھا، اس لیے دوسرے نے یہ حرکات کروائیں؟۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈسکہ شہر سے نوشین افتخار کے 46 ہزار جبکہ پی ٹی آئی کے 11 ہزار ووٹ تھے، ان کا مقصد شہر میں پولنگ کا عمل متاثر کرنا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سلمان اکرم راجا سمیت فریقین کے دلائل جاری ہیں، کچھ روز کیلئے بنچ بھی دستیاب نہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ہے، تاہم فی الحال 10 اپریل کا فیصلہ موخر کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

    Advertisements
    87 مناظر