
گورنمنٹ ستلج ہائی سکول اوکاڑہ کے اساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) گورنمنٹ ستلج ہائی سکول اوکاڑہ کے اساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی، ریلی کی قیادت پرنسپل ستلج ہاٸی سکول اللہ دتہ نے کی ریلی ستلج سکول سے نکلی اور ستلج چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ریلی ستلج چوک پہنچنے پر شہریوں نے پھولوں کی پیٹیاں نچھاور کی پرنسپل سکول اللہ دتہ اور دیگر اساتذہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اسلئے ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مادرِ وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کے قرض دار ہیں۔ ان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
394 مناظر