• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا

    سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔

    چیف جسٹس ‏گلزاراحمد نے استفسارکیا کہ پنجاب کی لوکل حکومتوں کو کیوں ختم کیا گیا؟درخواست گزارکےوکیل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ‏حکومتیں تحلیل کرکے ایک سال میں الیکشن کرانے کا وقت دیا لیکن ایک سال بعد نئی ترمیم کی اورپھرآرڈیننس جاری کردیاگیا۔۔ محسن اعجاز کی رپورٹ

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بلدیاتی انتحابات سے متعلق ‏کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی ‏انتحابات کرانے کے لیے تیار ہے، تاہم معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التواء ہے۔

    چیف ‏جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا باقی صوبوں میں بلدیاتی انتحاب ہو رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل ‏نے بتایا کہ باقی صوبوں کے مردم شماری پر اعتراضات ہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا ‏اجلاس 7 ‏اپریل کو ہوگا۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیا پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہوگئی ؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی حکومتوں ‏کی معیاد دسمبر 2021 تک تھی، 2018 انتحابات کے بعد نئی پنجاب حکومت نے بلدیاتی ‏حکومتیں تحلیل کر کے ایک سال میں الیکشن کرانے کا وقت دیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد نئی ترمیم کی اور پھر آرڈیننس جاری کر دیا۔

    Advertisements
    78 مناظر