• بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اوکاڑہ کے نواحی دربار کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) واپڈا ان ایکشن 5 لاکھ روپے بل عدم اداٸیگی پر دربار بالا پیر کی بجلی بھی منقطع اس سے قبل 84 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم اداٸیگی پر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ جیل کی بجلی بھی منقطع کی گٸ تھی۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں قائم دربار بالا پیر پر بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ زائرین سے لاکھوں روپے کی نظر و نیاز سرکار کے خزانہ میں جمع ہوتی ہے جبکہ دربار کے بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی اس کی مکمل ذمہ داری دربار انتظامیہ، محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ پر آتی ہے بجلی کی معطلی سے دور دراز سے آنے والے زائرین کو پانی کی سپلائی رک گئی جس سے وضو اور نماز کی ادائیگی میں شدید مشکلات پیدا ہو گئیں۔

    363 مناظر