• عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا تفصیلات کت مطابق ڈسٹرکٹ جیل کا بجلی کنکشن 84 لاکھ روپے عدم ادائیگی پر منطقع کیا گیا ہے ایکسین عطا المجیب اور ایس ڈی او خوشنود علی نے ایس ای احمد شہزاد کے حکم پر کنکشن منقطع کیا ڈسٹرکٹ جیل بجلی کنکشن منقطع ہونے سے قیدیوں کا برا حال ہو گیا کنکشن منقطع ہونے سے جیل میں پانی کی سپلاٸی بھی رک گئی ہے

    تین ماہ قبل بھی ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن عدم ادٸیگی پر منقطع کیا گیا تھا ایکسین واپڈا عطاالمجیب کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے وعدے کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر دوبارہ کنکشن منقطع کیا گیا ہے۔ ایس سی واپڈا احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی نہ ہونے تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا۔

    410 مناظر