• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مریم نواز نے خود حفاظتی ضمانت کرالی، لوگوں کو سڑکوں پر بلا رہی ہیں: شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے خود حفاظتی ضمانت کرالی لوگوں کو سڑکوں پر بلا رہی ہیں، قوم دیکھ لے گی 26 مارچ کو کتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں، یہ اپنی طاقت حکومت نہیں پیپلزپارٹی کو دکھا رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان قابل ترس ہیں، ان کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے، پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہو چکی، پی ڈی ایم نے 6 ماہ جلسے کیے، انہوں نے کہا الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے مگر حصہ لیا، اپوزیشن نے کہا استعفے دیں گے استعفے نہیں آئے، میری پیش گوئی بھی غلط ہوگئی، میں سمجھتا تھا شاید لانگ مارچ کریں گے مگر وہ بھی ملتوی ہوگیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 26 کو یہ کمپنی کی مشہوری کیلئے سکرین کیپچر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین اس لئے لگوائی کیونکہ کہ چینی ویکسین کیخلاف متضاد خبریں پھیلائی جا رہی تھیں، ہسپتال میں جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔

    70 مناظر