• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے: صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام عالم کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے، اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے رواداری اور انسان دوست معاشرہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

    58 مناظر