ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 20 اموات
کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔