
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثب آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی۔