جنرل ندیم رضا کی عراقی وزیر دفاع چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورےپر ہیں، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Advertisements