زرداری، نواز سے رابطے ہیں.مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد زرداری، نواز شریف سے تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں۔ ہم آپس میں دوست ہیں، حلیفوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حلیفوں جیسا انداز اپنانا چاہیے نہ کہ حریفوں کی طرح۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلائیں گے صرف پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ ہم آپس میں دوست ہیں، حلیفوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حلیفوں جیسا انداز اپنانا چاہیے نہ کہ حریفوں کی طرح ۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق پی ڈی ایم کی جماعت میں فیصلہ ہو گیا تھا۔تاہم اس دوران آصف زرداری سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے سینئر ممبر کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔ سابق صدر نے فون پرکہا تھا کہ اگر آپ نوازشریف سے بات کر لیں تو رضا ربانی کا نام شامل کیا جائے۔