• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • استعفوں کی جب ضرورت ہوگی تو استعمال کرینگے: وزیراعلیٰ سندھ

    مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم لانگ مارچ کیلئے تیار تھے لیکن میٹنگ میں پی ڈی ایم رہنما استعفوں کا معاملہ لیکر آگئے، جس کی رائے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے لینا ضروری ہے، ہماری پارٹی سمجھتی ہے کہ استعفوں کی جب ضرورت ہوگی تو استعمال کرینگے۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹیچرز ٹریننگ سکول کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ شہزاد رائے کی آرگنائزیشن دوربین کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف استعفیٰ کے حوالے سے واضح ہے، ہماری پارٹی سمجھتی ہے کہ استعفوں کی جب ضرورت ہوگی تو استعمال کرینگے، ہم یوٹرن والے نہیں یہ کوئی اور لیتا ہے۔

    Advertisements
    109 مناظر