• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت، پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے جس کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔

    اسلام آباد میں جاری نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، آج دنیا کومختلف طرزکی دہشتگردی کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں پاکستان بھی کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے جس کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی خطرات کےباوجوددفاع پرکم خرچ کررہاہے، سیکیورٹی پراخراجات بڑھانےسےانسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئےپاکستان اہم کرداراداکررہاہے، ہمسایہ ملک میں امن خطےمیں امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے، چاہتےہیں کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہو۔

    225 مناظر