ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں میں گھل مل گئے
کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اچانک دورے کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ عام شہریوں میں گھل مل گئے، ہوٹل پر چائے پی اور مسائل سنے
رات گئے ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین اچانک شہر قائد کے دورے پر نکل پڑے۔ ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسین نے نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ لوگوں میں گھل مل گئے اور شہریوں سے ان کے مسائل بھی سنے۔