وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صوبے کے انتظامی، ترقیاتی اور سیاسی امور بارے بریفنگ دی۔
سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بریفنگ میں کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی زمینیں عوامی مفاد میں استمعال کے لئے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار لگانے کے لئے اتھارٹی قائم کر دی ہے۔ صوبائی وزرا کو صوبہ بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر چیک رکھنے کے لئے ڈیوٹیز دی ہیں۔