• کئی دنوں سے بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی

    کراچی کے چڑیا گھر میں کئی دنوں سے بیمار ہتھنی انتقال کر گئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔
    ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ نور جہاں کا علاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا، گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کے لیے فورپاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔

    316 مناظر