Site icon Meritnews

عیدالفِطر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) عیدالفِطر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24/7 متحرک رہے گا۔ ضلع بھر میں ہونے والے اجتماعات میں مہیا کی جانے والی ایمرجنسی کوریج کی نگرانی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔ ضلع بھر میں ہونے والے بڑے اجتماعات کو ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹربائیک سروس کے ساتھ ایمرجنسی کوریج فراہم کی جائے گی۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کرنا بھی ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ضلع بھر میں تفریحی مقامات پر بھی ایمرجنسی کوریج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جہاں پر لوگوں کی کثیر تعداد کی آمد متوقع ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور فوری ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے۔ عبادت میں قضاء۔خدمت میں نہیں ” کے منشور کے مطابق تمام ریسکیورز کو اپنے فرائض خوش اسلوبی اور جذبہ سے سر انجام دینے چاہیئے۔ عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں گھروں سے بے جا نکلنے سے گریز کریں۔ دورانِ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے اجتناب کریں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ بچوں کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ اور سائید شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ سیر و تفریح کیلئے نہر اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ رکھیں اور پر لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

Exit mobile version