اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ضلع بھر میں 461 مقامات پر نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور رانا کا مذید کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلع پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی. امام بارگاہوں مساجد اور عبادت گاہوں پر مرد پولیس اہلکاروں کے ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے. ضلع بھر میں اٹھارہ سو سے زائد اہلکار عیدالفطر کی نماز کے لئے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ضلع بھر میں 461 مقامات پر نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات ہوں گے۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور رانا
