
پی ڈی ایم کا اجلاس پیر کو طلب
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں 26مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاور ت کی جائے گی، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گی، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔