• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نیب مریم نواز کی زبان بندی کرانے کا خواہش مند ہے: شاہد خاقان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی زبان بندی کا خواہش مند ہے، ن لیگی رہنما کو جس کیس میں ضمانت ملی اس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے مریم نوازکو ڈرانے کی کوشش کی۔ مریم نوازپرنیب کومفلوج کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جب مریم نوازپیشی پرآرہی تھی توان کی بلٹ پروف گاڑی کوتوڑا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے کی گاڑی پرحملہ کیا تھا۔ نیب کی پیٹشن، زبان بندی، ڈرانے، دھکمانے کی کوشش ہے۔ کہا گیا مریم نوازنے نیب کوڈرانے کی کوشش کی۔ مریم پرنیب کومفلوج کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جب وہ پیشی پرآرہی تھی توان کی بلٹ پروف گاڑی کوتوڑا گیا۔

    Advertisements
    158 مناظر