
فتح کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے: صادق سنجرانی
چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ن کہا ہے کہ میری فتح کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ یقیں دلاتا ہوں سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نومنتخب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیرمین مرزا آفریدی، وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی ظہرانے میں شریک ہوئے، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر سینٹرز کا مشکور ہوں، کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، لوگ ایک ایک ووٹ کاؤنٹ کر رہے تھے۔