پریس ریلیز
پی آر او انویسٹی گیشن ونگ لاہور
جوڑے پل بیکری پر کام کرنے والے نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
18 سالہ نوجوان اندھی گولی کا شکار ہوا تھا، قتل میں ملوث ریکارڈ یافتہ ون ویلرگرفتار
15 اپریل 2023
شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس نے جوڑے پل بیکری پر کام کرنے والے نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ریکارڈ یافتہ ون ویلر اسد کنگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 18 سالہ نوجوان نعمان اندھی گولی کا شکار ہوا تھا۔ مقتول نعمان نے ایک ہفتہ قبل ملزم کو وین ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے منع کیا تھا۔ جس کا ملزم کو رنجش تھا۔ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ ضرار شہید روڈ پر ون ویلنگ کے دوران فائرنگ کر رہا تھا۔ ملزم نے نعمان کو بیکری کی چھت پر کھڑے دیکھا تو فائرنگ کر دی،گولی مقتول کے سر میں لگی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو شناخت کیا۔ ایس پی ارسلان زاہد نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
