شبلی فراز نے اپوزیشن پر کیمرہ لگانے کا الزام لگا دیا
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن پر کیمرہ لگانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کرائیں گے، اس قسم کی حرکتوں کے یہ ماسٹر مائنڈ ہیں، شفاف انتخابات کیلئے ہر طریقہ اپنایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ڈرامہ رچایا، اپوزیشن کے لوگوں نے گھناؤنی سازش کی، خفیہ کیمروں کی تحقیقات کریں گے، یہ ووٹ کینسل کرنے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں، اس کام کے ماہر جائے واردات پر خود ہی پہنچ گئے، علی گیلانی کی ویڈیو بھی منظرعام پر ہے، ویڈیو میں علی گیلانی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
Advertisements