چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی میں مقابلہ ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا آفریدی کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری اپوزیشن ، مرزا آفریدی حکومتی امیدوار ہیں۔سینیٹ کے ہنگامہ خیز انتخابات کے بعد آج ایوان بالا کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کا انتخاب 3 بجے ہو گا، تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
Advertisements