اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں: احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بے بنیاد اور جھوٹے کیس بھگت رہے ہیں، اختیارات سے تجاوز کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال کے دوران 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، حکمران سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔
ادھر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو ہی ڈسکہ میں پھر عوامی میدان لگے گا، اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، نون لیگ ایک بار پھر سرخرو ہوگی، حکومت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔
Advertisements