• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈسکہ میں ری پولنگ کا حکم معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔
    جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 75 ڈسکہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں حلقے کے 23 پولنگ سٹیشنز پر مسئلہ ہے، وزیراعظم بیان دے چکے 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، پارٹی لیڈر کے بیان کے بعد کمیشن کا موقف بدلا اور پورے حلقے میں الیکشن کا کہا گیا، الیکشن کمیشن کے پاس دوبارہ انتخابات کرانے کے اختیار نہیں۔

    Advertisements
    84 مناظر