
پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند کرنیکا اعلان
کورونا وائرس کے برھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پیر سے بہار کی چھٹیاں شروع ہوں گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے، انتظامی ادارے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار ہوگی، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام شہروں میں تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، پابندی کا اطلاق امتحانات والے سکولوں پر نہیں ہوگا، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔