• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست، پی ٹی آئی وکیل کے دلائل

    یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں بیرسٹر علی ظفر، فرخ حبیب، کنول شوزب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل کے دلائل جاری ہیں۔
    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے علی گیلانی کے حوالے سے ویڈیو سکینڈل پر سماعت 11 مارچ کو مقرر کی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف نے جلدی سماعت کی درخواست دی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

    فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا گیا۔

    80 مناظر