بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، وومن ڈے پر خواتین نے تحریک کی کمان سنبھال لی
وومن ڈے، مودی ہمارا حق بھی دے۔ ہریانہ، پنجاب، یوپی اور راجستھان سے لاکھوں خواتین نے دلی کے ارد گرد جاری دھرنوں میں شرکت کی۔ خواتین بھارتی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئیں اور احتجاجی تحریک کی کمان ایک دن کے لیے سنبھال لی۔
ٹکری ، غازی پور اور سنگھو بارڈر میں جاری دھرنوں میں خواتین کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار سے اپنا حق لے کر ہی گھروں کو واپس جائیں گے۔
خواتین مظاہرین نے متنازعہ قوانین کے خلاف جاری دھرنوں میں سکیورٹی سے لے کر اسٹیج تک ساری ذمہ داریاں سنبھالیں۔
دوسری جانب ریاستی انتخابات میں بھی مودی مخالف مہم تیز کردی گئی،بنگال کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو ممتا بینر جی کی پارٹی سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
Advertisements