• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سٹاک مارکیٹ میں 783.30 پوائنٹس کی بڑی مندی

    رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 783.30 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا دوسری طرف سونے کی قیمت میں مزید پچاس روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کی واپسی ہوئی ہے، پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انڈیکس 45837.35 پوائنٹس کی سطح پر تھا، آج کاروبار روز کے دوران بڑی مندی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 44849.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    تاہم کاروبار کے اختتام تیزی کی واپسی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 786.30 پوائنٹس کی مندی کے بعد 786.30 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45051.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    66 مناظر