• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم کا آج سربراہی اجلاس

    اپوزیشن اتحاد کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے نام کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

    مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے 26 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہےجس کیلئے اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

    Advertisements
    83 مناظر