• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبر پورے، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے۔وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے، اپوزیشن کے فیل جلسوں سے ہمارا اعتماد بڑھ گیا، لانگ مارچ کرنےسے نہیں روکیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نےاخلاقیات کوتباہ کیا، یہ لوگ اقتدارمیں آناچاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسےکااستعمال کیا، پیسےکےزور پر سیاست میں آنیوالوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ملک کونقصان پہنچانے والوں کوہم نےنہیں چھوڑنا۔

    Advertisements
    98 مناظر