کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں
روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے، سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔
آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ حادثے میں 5 بوگیاں کھائی میں جا گریں تاہم امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، سرچنگ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی مصروف ہیں۔
Advertisements