اوکاڑہ:ادبی تنظیم ارتعاش کے زیرِ اہتمام شعراء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اوکاڑہ(سلمان احمد قریشی سے)
شعبہ اردو گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں ادبی تنظیم ارتعاش کے زیرِ اہتمام امریکہ سے تشریف لائے خوبصورت لہجے کے شاعر ڈاکٹر جاوید اکبر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک شام منعقد ہوئی جس میں مقامی اور ملک بھر کے نامور شعرا ٕ اکرام نے ڈاکٹر جاوید اکبر کی شاعری اور شخصیت پر اظہارِ خیال کے ساتھ اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب کی صدارت مسعود اوکاڑی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر کاشف مجید نے ادا کیے۔پروفیسر سخن ور نجمی، پروفیسر امین انجم، پروفیسر حامد، جنید سکندر، شفقت رسول قمر، احمد جلیل، صابر رضوی، شکیل امجد صادق، حسن رضا اقبالی، آفاق منظر نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں پرنسپل کامرس کالج رانا احسن، کالم نگار سلمان قریشی، پروفیسر عائشہ سلمان ، پروفیسر یاسمین مجیداور پروفیسر سعدیہ علوی خصوصی طور پر شریک ہوٸیں۔ ڈاکٹر جاوید اکبر نے پاکستان میں اس بہترین شام کے انقعاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔