• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ٹی آئی و اتحادی جماعتوں کے 179 ارکان ایوان میں موجود

    وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے 179 ارکان ایوان میں موجود ہیں۔ غلام بی بی بھروانہ، عامر لیاقت اور باسط بخاری بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے۔

    ایوان زیریں میں پی ٹی آئی کے اپنے 156 اراکین ہیں جبکہ اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ (ق) اور بی اے پی کی 5، 5 نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست ہے، 2 آزاد امیدوار بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کے 83 اور پیپلز پارٹی کے 55 اراکین ہیں۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، بی این پی کی 4، اے این پی کی 1 نشست ہے جبکہ اپوزیشن کو 2 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے تاہم پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

    قومی اسمبلی قواعد کے مطابق وزیراعظم اعتماد کا ووٹ قرار داد کے تحت رائے شماری کے ذریعے لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے کے بعد سپیکر 5 منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کریں گے جس کا مقصد پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ اس کے بعد ہال کے تمام دروازے بند کر دئیے جا ئیں گے۔

    Advertisements
    90 مناظر